ن لیگ صرف پیپلزپارٹی کو قصوروارٹھہراناچاہتی ہے‘گیلانی

اسلام آباد: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن خود استعفیٰ نہیں دینا چاہتی اور ملبہ صرف پیپلز پارٹی پر پھینکنا چاہتی ہے۔ مسلم لیگ ن کو صرف پیپلز پارٹی کوقصوروارٹھہراناچاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ای سی میں تمام معاملات کا جائزہ لیا جائے گا اور اگر وہ سی ای سی کے بعد استعفیٰ دیتے ہیں تو بھی مسلم لیگ (ن) نہیں مانے گی۔صحافی نے سابق صدر زردار ی کے خلاف سوئس کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق سوال کیا جس پر گیلانی نے کہا کہ سوئس کیس ایک کھلا اور بند کیس ہے ، اگر میں اس وقت خط لکھتا تو مجھ پر آرٹیکل 6 نافذ ہوتا۔