کراچی:پیپلز پارٹی نے شوکاز نوٹس کے معاملے پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماو¿ں کو شوکاز نوٹس کا سخت جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر شیری رحمان ، راجہ پرویز اشرف ، فرحت اللہ بابر ، نیئر بخاری اور دیگر شوکاز نوٹس کا جواب تیار کریں گے جس کو حتمی منظوری کے لئے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو بھیجا جائے گا۔ پیپلز پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد فوری طور پر سی ای سی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے اور پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی شوکاز نوٹس کا مصلحت آمیز انداز کی بجائے جارحانہ انداز میں جواب دے گی۔
پی ڈی ایم شوکازنوٹس‘پیپلزپارٹی کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ



















