پی ایس84ضمنی انتخاب‘راناثناءاللہ‘اویس لغاری کو وارننگ

لاہور:ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے پی پی 84 خوشاب کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر رانا ثناءاللہ اور اویس لغاری کو وارننگ جاری کردی۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ، رانا ثناء اللہ اور اویس لغاری نے 6 اپریل کو پی پی 84 کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ، انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق ، کوئی بھی سرکاری عہدیدار اس حلقے کا دورہ نہیں کرسکتا۔ترجمان کے مطابق الیکشن کمشنر پنجاب نے آئی جی پنجاب کو ٹیلیفون پر ہدایت کی کہ رانا ثناءاللہ اور اویس لغاری کو انتخابی حلقہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔