پی ڈی ایم پیپلزپارٹی کے بغیر بھی مضبوط رہے گی‘راناتنویرحسین

لاہور: چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی رہنماءن لیگ رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ایک ایجنڈے پر بنی تھی اور پیپلزپارٹی پی ڈی ایم سے علیحدہ نہیں ہو سکتی لیکن پیپلزپارٹی ساتھ نہ بھی چلے تو پی ڈی ایم مضبوط رہے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءن لیگ نے کہاکہ این اے 75 ڈسکہ میں کوئی مقابلہ نہیں، لوگ پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دینا چاہتے، ان شااللہ ڈسکہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) واضح برتری حاصل کرے گی۔