اسرائیل کےساتھ تعلقات کے زبردست فوائد‘سعودی عرب

نیویارک:اسرائیل کے ساتھ معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ صیہونی ملک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا خطے میں امن اور خوشحالی کے لئے بہت مددگار ثابت ہوگا۔ایک انٹرویو میں ، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے” زبردست فوائد، خطے میں معاشی ، معاشرتی اور سلامتی کے معاملے میں بہت مددگار ثابت ہوں گے“وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کےساتھ تعلقات کو معمول پر لانا طویل عرصے سے سعودی عرب کے وژن کا حصہ رہا ہے ، اور یہ کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین ممکنہ معاہدہ بڑی حد تک اس خطے میں امن اور ترقی پر منحصر ہے۔تاہم ، سعودی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدہ اسی صورت میں ممکن ہے جب فلسطین کی 1967 کی حیثیت بحال ہو اور اسی سرحدوں کو خودمختاری کے ساتھ دوبارہ تسلیم کیا جائے۔