حکومت کو ووٹ چوری کرنے کا حساب دیناہوگا‘مریم نواز

لاہور:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دوبارہ انتخابات سے بات نہیں بنے گی ، ووٹ چوری کرنے پر عمران خان اور ان کی حکومت کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔ مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ثابت ہوچکا ہے۔ عمران خان اور ان کی جعلی حکومت نے ڈسکہ کے عوام کو ان کے ووٹوں سے لوٹا۔ یہ صرف دوبارہ انتخابات کا معاملہ نہیں ۔ الیکشن کمیشن کے عملے کو ووٹ اغوا کرنے اور چوری کرنے پر جوابدہ ہونا پڑے گا۔مسلم لیگ کے تمام شیروں کومبارکباد، جس نے نہ صرف ووٹ چوری کرنے والے گینگ کا مقابلہ کیا بلکہ اپنے ووٹ کی حفاظت بھی کی۔ شاباش ڈسکہ والو ،شاباش!