پی ٹی آئی انتشاری ،گڈ ہے نہ بیڈ،نفرتیں پھیلانے کا دور ختم ہو گیا،گورنر کے پی
لاہور:(خبر نگار) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے پی ٹی آئی انتشاری ،گڈ ہے نہ بیڈ،صوبوں کے درمیان نفرتیں پھیلانے کا دور ختم ہو گیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا پی ٹی آئی کےساتھ بات چیت کر رہے تھے، پارلیمنٹ میں بٹھایا لیکن پشاور سے کال آگئی،کے پی کی سابق حکومت کو جمہوری کہنا درست نہیں، پی ٹی آئی والے اب اچھے بچے بنیں گے،تحریک انصاف کی 4 فرنچائز ہیں معلوم نہیں کس سے بات کرنی ہے،خیبر پختونخوا میں ہسپتال، جامعات تباہ ، دہشتگردی کےخلاف انٹیلی جنس آپریشن جاری رہیں گے۔
گورنر کے پی نے کہاصوبوں کو ایک دوسرے سے سیکھنا چاہیے،ٹیررازم سے ٹورازم کا سفر شروع کرنے جا رہے ہیں، تجاوزات کےخلاف بھی مہم شروع کردی ، اداروں کو مضبوط کرنا ترجیح ہے،11نومبر کو ایک ماہ کی کارکردگی پر پریس بریفنگ دیں گے۔



















