راولپنڈی :(بیورورپورٹ) سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں عظمیٰ ،علیمہ نے شاہد خٹک ،عارف مبین جٹ کی سرزنش کر دی۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر دونوں رہنماﺅں کی سرزنش کرتے ہوئے کہا سپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات کرنےوالے ممبران کو شرم آنی چاہیے ،میرا بھائی جیل اور آپ سپیکر سے ملتے ،کیک کاٹتے ہیں،بھائی مشکل میں ایک مقصد کےلئے ہے لیکن آپ کچھ نہیں کر رہے،عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ دارآپ ممبران اسمبلی وسینٹ ہوں گے۔
شاہد خٹک نے کہا کوشش کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کیلئے جان دے دیں گے،بانی پی ٹی آئی کی بہنیں شاہد خٹک اور عارف مبین جٹ کی وضاحت سے مطمئن نہ ہوئیں۔
سپیکر سے ملاقات پرعمران کی بہنوں نے شاہد خٹک ،عارف مبین کی سرزنش کردی



















