پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور:(کورٹ رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے وکیل اظہر صدیق نے درخواست میں موقف اختیار کیا قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ،عوام دشمن اقدام ،عام شہری شدید متاثر ہوں گے، ٹرانسپورٹ، بجلی، زراعت اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے،عدالت حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دے۔