ویلنگ آکشن منظور،پاور پلانٹ سے براہ راست بجلی خرید نے کی اجازت


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نیپرا نے بجلی کی ویلنگ آکشن منظوری دیدی،فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا گیاویلنگ آکشن سے خریدار براہ راست پاور پلانٹ سے بجلی خرید سکے گا۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق ویلنگ آکشن کے تحت کم ازکم ایک میگاواٹ بجلی خریدنا ہوگی، خریدار کو بجلی لے جانے کےلئے گرڈ چارج ادا کرنا ہوں گے، سپلائی لائن استعمال پرگرڈ چارجز ویلنگ چارجز کہلائیں گے، ویلنگ آپشن صنعتی صارفین اور بلک میں بجلی استعمال کرنے والوں کےلئے ہے، مجموعی طور پر 5 سال میں 800 میگاواٹ کا ویلنگ آکشن ہوگا، پہلے مرحلے میں 200 میگاواٹ کا آکشن کیا جائےگا،اعلامیے کے مطاق انڈیپنڈنٹ سسٹمز مارکیٹ آپریٹر ویلنگ آکشن کیلئے پیشکشیں حاصل کرنا شروع کرے، ویلنگ آکشن کا عمل مسابقتی بولی کے ذریعے ہوگا۔

دوسری جانب وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ویلنگ آکشن کے اقدام سے سنگل بائر ماڈل سے مسابقتی بجلی مارکیٹ کی جانب منتقلی شروع ہوگی،شفاف، مسابقتی، مارکیٹ بیسڈ پاور سسٹم حکومتی بڑی اصلاحات میں شامل ہے، بجلی کی خریداری شفاف اور خودکار مسابقتی نیلامی کے ذریعے ہوگی، مسابقتی مارکیٹ آپریشنز اعلان اصلاحات کی منصوبہ بندی سے عملی نفاذ کی جانب اہم پیشرفت ہے، پاور سیکٹر میں شفافیت، بہتر گورننس اور سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد ملے گی۔