لاہور:(کرائم رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی درجنوں وارداتیں،شہری لاکھوں سے محروم ہوگئے۔
ڈاکووں نے باغبانپورہ کے علاقے میں عدیم احمد کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر4 لاکھ80 ہزار روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،قیمتی سامان،انارکلی کے علاقے میں اسد اورفیملی سے گن پوائنٹ پر3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات ، موبائل فون،لیاقت آباد کے علاقے میں سلیم سے ڈھائی لاکھ روپے اور موبائل فون، سمن آباد کے علاقے میں زبیر سے ایک لاکھ 15 ہزار روپے، موبائل فون،گلشن اقبال کے علاقے میں فیصل سے83 ہزار روپے ، موبائل فون،گارڈن ٹاون کے علاقے میں نادرسے65 ہزار روپے ،موبائل فون،کوٹ لکھپت کے علاقے میں شاہین سے 40 ہزار روپے، موبائل فون،ہنجروال کے علاقے میں ضمیر سے35 ہزار روپے، موبائل فون،ساندہ کے علاقے میں دلاور سے 20 ہزار روپے، موبائل فون،سبزہ زار کے علاقے میں مجتبیٰ سے 7 ہزار روپے، موبائل فون لوٹ لیا ۔
چوروں نے جوہر ٹاون، ڈیفنس ، شاہدرہ کے علاقوںسے 3 گاڑیاں، نصیرآباد، شادمان،نشتر کالونی، راوی روڈ اور مسلم ٹاون سے 5 موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔
ڈکیتی و چوری کی درجنوں وارداتیں،شہری لاکھوں سے محروم



















