پاکستان رابطہ کرے،سستا تیل دینے کو تیار ہیں،روس کی پیشکش
اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پاکستان رابطہ کرے،سستا تیل دینے کو تیار ہیں،روس نے پیشکش کر دی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے کہا پاکستان نے رابطہ کیا تو روس سستا تیل بیچنے کےلئے تیار ہیں، تیل خریداری کےلئے پاکستان کے روس سے رابطے کا علم نہیں،رابطہ کیا تو سستا تیل دیں گے، توانائی کا شعبہ پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعاون کا اہم ترین ستون ہے،ایران کےساتھ کئی دہائیوں سے فوجی اور تکنیکی تعاون ہے۔
البرٹ پی خوریف نے کہا ایران کا ردعمل امریکی فوجی تنصیبات کےخلاف تھا جوخلیجی آبناوں میں موجود ہیں، ایران کی کارروائیوں اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مزید کچھ نہیں کہنا،صورتحال غیریقینی ، پاکستان صورتحال سے فائدہ اٹھاسکتا ہے،ٹرمپ کی فوجی مہم جوئی پر پوری دنیا حیران، موجودہ کشیدگی کب اورکیسے ختم ہوگی، پیشگوئی ممکن نہیں۔
دوسری جانب وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ایندھن کی دستیابی پرملک کی پوزیشن تسلی بخش ،مارچ کی ضروریات مکمل، اپریل کیلئے منصوبہ بندی کرلی۔
وزیرخزانہ کی زیرصدارت پٹرولیم مصنوعات کی نگرانی سے متعلق قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، بریفنگ میں بتایا گیا مارچ کی ضروریات مکمل طور پر محفوظ کر لی گئیں،اپریل کیلئے بھی فراہمی یقینی بنانے کی منصوبہ بندی کی جاچکی ، عالمی منڈی سے سپلائی کے مزید ذرائع تلاش کیے جا رہے ہیں۔



















