حج پروازیں ملتوی ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں، وزارت مذہبی امور

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزارت مذہبی امورنے حج پروازوں کے شیڈول کی معطلی خبروں کو مسترد کردیا۔

اپنے بیان میں وزارت مذہبی امور نے کہا حج پروازوں کی تاخیر خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،تمام انتظامات طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہیں،عوام جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں،یقینی بنانے کےلئے متحرک ،عازمین کی روانگی کے تمام مراحل بروقت مکمل ہو سکیں، حج پروازوں کے شیڈول کا باضابطہ اعلان عید الفطر کے بعد کیا جائے گا۔