اسمبلی سیکرٹریٹ کے بڑے اقدامات، گاڑیاں بند ،تنخواہوں میں کٹوتی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)کفایت شعاری پالیسی،اسمبلی سیکرٹریٹ کے بڑے اقدامات، گاڑیاں بند ،تنخواہوں میں کٹوتی،سپیکر سردار ایاز صادق کی ہدایت پر باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کفایت شعاری مہم کے تحت 70 فیصد سرکاری گاڑیاں بند ،پارلیمانی وفود کے بیرون ملک دوروں پر مکمل پابندی عائد،اراکین اسمبلی کی 2 ماہ کی تنخواہوں اور الاونسز میں 25 فیصد کٹوتی کی جائےگی،گریڈ 20 اور اوپر کے افسروں یا ماہانہ تنخواہ 3 لاکھ یا زائد ہونے پر2 دن کی تنخواہ قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی، سیکرٹریٹ میں تمام خریداری فوری طور پر بندصرف ناگزیر روزمرہ ضروریات کیلئے محدود خریداری کی اجازت ہوگی۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیاقومی اسمبلی ،کمیٹیوں کے اجلاس غروب آفتاب سے پہلے شیڈول ہوں گے ،اسمبلی سیکرٹریٹ میں 80 فیصد عملہ گھر سے ورچوئل ڈیوٹی سر انجام دے گا، کفایت شعاری کو یقینی بنانے کیلئے گھر سے کام کرنےوالے 80 فیصد ملازمین کو اضافی الاونس نہیں دیئے جائیں گے،قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ورچوئل یا آن لائن طریقے سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،قومی اسمبلی میں ہفتے میں 4 ورکنگ ڈیز ہوں گے، کفایت شعاری پالیسی کے تحت قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس محدود رکھے جائیں گے،بجلی کے استعمال میں 70 فیصد کمی کی جائے گی،کیفے ٹیریاز کے یوٹیلیٹی بلز میں بھی 70 فیصد بچت کا فیصلہ کیا گیا ،روایتی اخراجات میں مزید کمی لانے کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیپر لیس ورکنگ کو اپنایا جائےگا۔