عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان کی سرحدی تجارت ، سپلائی چین فعال


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عالمی کشیدگی ،بحران کے باوجود پاکستان کی سرحدی تجارت ،سپلائی چین مستحکم و فعال ،چین بارڈر پر موجود سوست ڈرائی پورٹ سے 24گھنٹے تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاک چین بارڈر پر موجود سوست پورٹ پاکستان کو مضبوط و قابل اعتماد تجارتی راستہ فراہم کر رہا ،پاکستان بہترین حکمت عملی اور کامیاب پالیسیوں سے مضبوط عالمی تجارتی مرکز کے طور پر خود کو منوا رہا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی کشیدگی کے باوجود سپلائی چین کا بلا تعطل جاری رہنا ثبوت پاکستان نے اپنی تجارتی راہداریوں کو موثر پالیسیوں و حکمت عملی کے ذریعے مستحکم رکھا ،سوست ڈرائی پورٹ اور پاک چین سرحدی تجارت دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو مضبوط بنا رہی ہے۔