ورچوئل اثاثہ جات بل 2025 قومی اسمبلی سے بھی منظور
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سینٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی ورچوئل اثاثہ جات بل منظور کر لیا۔
پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے بل کی منظوری سے ورچوئل اثاثوں کے معاملات قانونی دائرہ کار میں آگئے، قانون پاکستان میں یا پاکستان سے ورچوئل اثاثہ سروس فراہم کنندگان پر لاگو ہوگا، بل کے تحت پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں آئے گا۔
نئے ریگولیٹری فریم ورک کے تحت ڈیجیٹل اثاثوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ ہوگی، اتھارٹی اپنے اختیارات کے استعمال میں خودمختار ہوگی۔ وفاقی حکومت اتھارٹی کے چیئرمین کا تقرر کرے گی، قانون و خزانہ کے وفاقی سیکرٹریز قانون اور گورنر سٹیٹ بینک اتھارٹی کا حصہ ہوں گے، ایس ای سی پی ، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے چیئرمین اوردو آزاد ماہرین اتھارٹی میں شامل ہوں گے۔



















