لاہور (قمر عباس نقوی /تصویر: شاہنواز) پی ایچ اے انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت، وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن شہر کو سرسبز بنانے کے دعوے فائلز میں دفن ،میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے نیچے پلرز پر لگائے گئے مختلف اقسام کے پودے عدم توجہی کے باعث مرجھاگئے۔ کروڑوں روپے کے شجرکاری منصوبے کے باوجود متعدد مقامات پر سبزہ ختم اور کیاریاں ویران متعدد مقامات پر گملے ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔پی ایچ اے لاہور انتظامیہ نے حکومت پنجاب کی جانب سے شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کی خاطر میٹرو بس اور اورنج لائن کی فراہمی کی گئی، اس سفر کو خوبصورت بنانے کی خاطر میٹرو بس اور اورنج لائن پلوں کے نیچے اور پلرز کو سرسبز بنانے کے لئے پی ایچ اے لاہور نے مجموعی طور پر تقریباً 10 سے 15 اقسام کے سجاوٹی اور موسمی پودے لگائے گئے تھے ان میں سدا بہار جھاڑیاں، گراونڈ کور پودے، موسمی پھول، آرائشی گھاس، پام کی اقسام، بوگن ویلیا، کنیر، فکس، اریکا پام اور دیگر لو مینٹی ننس پودے شامل تھے۔ ابتدائی مرحلے میں ان پودوں کو خوبصورتی کے ساتھ ترتیب دے کر گرین بیلٹس اور ڈیزائن شدہ کیاریاں بنائی گئیں، تاہم اب کئی مقامات پر یہ پودے سوکھ چکے ہیں یا شدید کمزوری کا شکار ہیں جبکہ متعدد مقامات پر پلرز کے سے نصب کئے گئے گملے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیںجو کہ شعبہ نرسری اور متعلقہ علاقہ کے زون ڈائریکٹورٰت کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے شہر میں گرین بیلٹس، پارکس اور عوامی مقامات پر شجرکاری اور اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری پی ایچ اے لاہور کی ہے جس میں ہارٹی کلچر ونگ، زونل سسٹم، مالی، واٹر مین اور سپروائزرز موجود ہیں جبکہ آبپاشی کے لیے واٹر باوزرز اور دیگر سروس گاڑیاں بھی دستیاب ہیں مبینہ طور پر متعلقہ زونز انتظامیہ کی جانب سے مناسب دیکھ بھال اور تعیناتی درجنوں ملازمین اور مختلف نوعیت کے وہیکل کو یومیہ کی بنیاد پر چیک اینڈ بیلنس کا نظام فائلز کی حد تک ہی محدود ہے جبکہ چند ایک اہم مقامات پر واٹر بوزر کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ مستقل بنیادوں پر مالی تعینات نہیں کے گئے جس کی وجہ سے پودے مرجھا رہے ہیں تو یہ انتظامی کمزوری یا نگرانی کے فقدان کی نشاندہی کرتا ہے ذرائع کے مطابق پلوں کے نیچے لگائے گئے پودوں کے لیے باقاعدہ مینٹی ننس پلان تو بنایا گیا تھا مگر اس پر تسلسل سے عملدرآمد نہیں ہو سکا جس سے شفافیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ پی ایچ اے لاہور حکام کا کہنا ہے کہ پلوں کے نیچے شجرکاری شہر کی بیوٹیفکیشن پالیسی کا حصہ ہے اور مختلف اقسام کے پودے ماحولیاتی مطابقت کو مدنظر رکھ کر لگائے گئے تھے ان کے مطابق بعض مقامات پر موسمی شدت، پانی کی کمی اور شہری تجاوزات کے باعث پودے متاثر ہوئے، تاہم متعلقہ زون کو بہتری کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔
پی ایچ اے کی غفلت، میٹروبس، اورنج لائن ٹرین پلوں کے نیچے لگائے پودے مرجھا گئے



















