پولیس، انتظامیہ مظاہرین کے احساسات کو سمجھیں: مریم نواز

لاہور (وقائع نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نئے پروگرام ”مریم کو بتائیں“ میں 10 دن کے اندر 11 لاکھ افراد کی رجسٹریشن ،پروگرام کے تحت 9.1 لاکھ افراد نے موبائل ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کی، 1.4 لاکھ افراد نے ہیلپ لائن ”1000 “کے ذریعے اور 0.5 لاکھ افراد نے ویب پورٹل کے ذریعے درخواست دی، اوسطاً روزانہ ایک لاکھ سے زائد افراد رجسٹر ہو رہے ہیں،ہزاروں اہل شہریوں کو شناختی کارڈ ریکارڈ پر براہ راست جاز کیش موبائل والٹس پر 10000 روپے منتقل کیے گئے، وصولی کےلئے صارفین کو جاز کیش نمائندے کو میسج اور اصل شناختی کارڈ دکھانا ہوتا ہے،چیئر پرسن ہیلپ لائن 1000 اور وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل صائمہ فاروق نے معاونت کے طریقہ کار اور اعدادوشمار جاری کیے، ایک گھنٹے میں 18 لاکھ کالز، یعنی فی منٹ 30,000 اور فی سیکنڈ 500 کالز ریکارڈ کی گئیںجو عوام کے غیر معمولی اعتماد اور دلچسپی کا مظہر ہیں،پروگرام مکمل طور پر PSER ڈیٹا اور PMT اسکورنگ پر مبنی ہے، شہری اور دیہی علاقوں کےلئے یکساں سہولت فراہم کی گئی ہے، ہر درخواست گزار کو رجسٹریشن پر ٹریکنگ آئی ڈی دی جاتی ہے اور شفافیت، جوابدہی اور ڈیجیٹل ویری فکیشن کو یقینی بنایا گیا ہے،چیئر پرسن ہیلپ لائن 1000 نے کہا حکومت پنجاب ہر مستحق خاندان کےلئے ریلیف، شفافیت اور وقار کے ساتھ کام کر رہی اور مریم نواز کے جامع ویژن کے تحت پروگرام کامیابی سے ہم کنار ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہامیں نے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے مظاہرین کے احساسات کو سمجھا جائے،سماجی رابطے کے ویب سائٹ ”ایکس“ پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہاپولیس اور انتظامیہ مظاہرین کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آئیں، ہر مسلمان اس وقت دکھی اور اشکبار ہے مگر اپنے ملک، اپنے شہروں میں امن و امان قائم رکھنا بھی ہم سب کا اوّلین فرض ہے، فرض کی پاسداری کیجیے، د±کھ کی اِس گھڑی میں ہم سب ایک ہیں،مظاہرین کے لیے افطار کا بندوبست کیا جا رہا ہے، امن و امان قائم رکھنے کے فرض کی پاسداری کیجیے۔