سوشل میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ استعمال پر کارروائی ہوگی،پی ٹی اے کاانتباہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی اے نے سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کیلئے پبلک ایڈوائزری جاری کر دی۔

ایڈوائزری میں ہدایت کی گئی شہری کسی بھی غیرمصدقہ ،اشتعال انگیز ، گمراہ کن مواد کو شیئر یا فارورڈ کرنے سے گریز کریں،موجودہ حساس قومی صورتحال کے پیش نظر سوشل میڈیا ،ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے، شہری صرف مستند ،سرکاری ذرائع پر مبنی معلومات یا مواد ہی شیئر کریں۔

پی ٹی اے نے کہا افواہوں ،جعلی خبروں کو پھیلانے سے مکمل اجتناب کیا جائے، جعلی خبریں، افواہیں یا غلط معلومات پھیلانے پر متعلقہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے،شہری قومی ذمہ داری کے جذبے کےساتھ ایڈوئزری پر عمل کریں۔