سکیورٹی ہائی الرٹ ،نماز جمعہ کی کڑے پہرے میں اد ائیگی


لاہور:(کرائم رپورٹر)دہشتگردی کا تھریٹ اورپاک، افغان سرحدی کشیدگی کے بعد لاہور سمیت صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ، اہم سرکاری عمارتوں خصوصاًحساس و قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی تنصیبات پر بھاری نفری تعینات،نماز جمعہ انتہائی سخت سکیورٹی میں ادا کی گئی، نمازیوںکو کئی مقامات پر جامع تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی۔

قانون نافذ کرنےوالے اہم اداروں کی عمارتوں کے بالکل سامنے سے گزرنے والی شاہراہوں کو بھی عام ٹریفک کےلئے بند رکھا گیا ،حساس مساجد ، امام بارگاہوں کے باہر 3درجاتی سکیورٹی ،چھتوں پر سنائپرز تعینات کردئیے گئے، مشکوک گاڑیوں کی جامع تلاشی لینے کےساتھ ریکارڈ بھی مرتب کیا جارہا ہے،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے پولیس افسرپٹرولنگ کرتے رہے ۔