وفاقی آئینی عدالت کی سرکاری ویب سائٹ کا باقاعدہ اجرا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) آئینی عدالت کی سرکاری ویب سائٹ www.fccp.gov.pk کا باقاعدہ اجرا کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس امین الدین خان نے ویب سائٹ کا افتتاح کیا، تقریب میں وفاقی آئینی عدالت کے تمام ججز بھی موجود تھے،نئی ویب سائٹ جدید و صارف دوست طرز پر سائلین، وکلاسمیت دیگر کےلئے تیار کی گئی۔

ویب سائٹ کے ذریعے عدالت کے دائرہ اختیار، بنچوں کی تشکیل و عدالتی امور کی تفصیلات تک آسان رسائی ممکن ہو گی،چیف جسٹس نے کہا عدالتی نظام میں ڈیجیٹل جدت سے شفافیت بڑھے گی ،عوام کو بر وقت سہولیات میسر آئیں گی۔