سانحہ گل پلازہ، تحقیقاتی کمیشن نے عوام سے شواہد مانگ لیے
کراچی:(بیورورپورٹ)سانحہ گل پلازہ میں تحقیقاتی کمیشن نے عوام سے شواہد مانگ لیے۔
جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں ہوا،کمشنر کراچی، سیکرٹری قانون و داخلہ نے شرکت کی،جوڈیشل کمیشن نے شواہد طلب کرنے کیلئے پبلک نوٹس جاری کردیا،کمیشن کے ٹی او آر بھی شامل ہیں۔
پبلک نوٹس میں کہا گیا کسی بھی شہری کے پاس سانحہ کی اہم معلومات ہوں تو کمیشن سے رابطہ کرسکتا ہے،پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پبلک نوٹس اخبارات میں شائع کرائے۔



















