ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ظاہر کرنے کے احکامات معطل

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ظاہر کرنے کے احکامات معطل کر دیئے۔

جسٹس خادم سومرو نے ایف بی آر پی آئی سی آرڈرز پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے کہا حق معلومات ایکٹ کے تحت بھی ٹیکس ریکارڈ ظاہر نہیں کیا جا سکتا،ایف بی آر کے وکیل نے موقف اختیار کیاپاکستان انفارمیشن کمیشن نے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا ،ٹیکس دہندگان کی معلومات افشا کرنے پر مکمل قانونی پابندی ، انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 216 دیگر تمام قوانین پر بالادست ہے۔