عدم حاضری پر سہیل آفریدی،علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری


اسلام آباد،راولپنڈی:(بیورورپورٹ)عدالت نے ریاستی اداروں کےخلاف گمراہ کن مواد پھیلانے کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

سینئر سول جج عباس شاہ نے سماعت کی، عدم حاضری پر عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دےدیااور آئندہ سماعت 21 فروری کو مقرر کر دی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے غیر حاضری پر بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے،عدالت نے کہا علیمہ خان کی غیر حاضری کا کوئی جوازنہ استثنیٰ حاصل ہے۔