لاہور، اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر+ بیورو رپورٹ) پریس کلب لاہور کے سالانہ انتخابات برائے 2026 میں جرنلسٹ گروپ نے میدان مار لیا،ارشد انصاری لاہور پریس کلب کے 14ویں بار صدر منتخب ہو گئے،نتائج کے مطابق جرنلسٹ پینل کے ارشد انصاری 1283 ووٹ لے کر ایک مرتبہ پھر لاہور پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے، جبکہ ان کے مد مقابل گرینڈ الائنس کے اعظم چودھری 711 ووٹ حاصل کر سکے،سینئر نائب صدر کی نشست پر جرنلسٹ پینل کے سلمان قریشی 1125 ووٹ لے کر کامیاب رہے، گرینڈ الائنس کی صائمہ نواز 839 ووٹ لے سکیں، نائب صدر کے عہدے پر گرینڈ الائنس کی ناصرہ عتیق 1045 ووٹ لے کر منتخب ہوئیں، مقابلے میں جرنلسٹ پینل کے مدثر حسین تتلہ 882 ووٹ کےساتھ دوسرے نمبر پر رہے،جنرل سیکرٹری کے عہدے پر جرنلسٹ پینل کے افضال طالب 1059 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، گرینڈ الائنس کے عبدالمجید ساجد 814 اور آزاد امیدوار اعجاز مرزا 103 ووٹ حاصل کر سکے، جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر جرنلسٹ پینل کے عمران شیخ 1002 ووٹ لےکر منتخب ہوئے جبکہ گرینڈ الائنس کے رانا اکرام 959 ووٹ لے سکے،خزانچی کے عہدے پر جرنلسٹ پینل کے سالک نواز 1035 ووٹ لے کر کامیاب رہے، حسنین چودھری 926 ووٹ لے سکے، جرنلسٹ پینل نے تمام اہم عہدوں پر نمایاں کامیابی حاصل کی ،صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے خطاب کرتے ہوئے صحافی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاصحافیوں کے اعتما دپر پورا اتروں گا،15دن کے اندر الاٹمنٹ لیٹر کی فراہمی یقینی بنائیں گے،دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءتارڑ ،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر و دیگر نے لاہور پریس کلب کے نو منتخب صدر ارشد انصاری، نومنتخب سینئر نائب صدر سلمان قریشی، نائب صدر ناصر ہ عتیق، نائب صدر مدیحہ الماس ،جنرل سیکرٹری افضال طالب، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ اور فنانس سیکرٹری سالک نواز کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔
ارشد انصاری 14ویں بار لاہور پریس کلب کے صدر منتخب



















