سانحہ گل پلازہ میں ہلاکتیں73، مزید انسانی باقیات برآمد
کراچی:(بیورورپورٹ)سانحہ گل پلازہ سے مزید انسانی باقیات برآمد،73ہلاکتوں کی تصدیق،شناخت شدہ لاشوں کی تعداد 23تک جا پہنچی۔
ایک اور لاش کی شناخت ڈی این اے کی مدد سے ہوئی ،دریں اثنا آتشزدگی میں جاں بحق ایک خاندان کے 4 افراد کی نماز جنازہ دہلی کالونی عید گاہ گراونڈ میں ادا کردی گئی ،رشتے داروں،سیاسی رہنماﺅں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
علاوہ ازیں تحقیقات کےلئے لاہور سے ٹیکنیکل ٹیم گل پلازہ پہنچی ،مختلف مقامات کا جائزہ لیا،اربن سرچنگ آپریشن ٹیم نے مختلف مقامات پر مارکنگ کردی ۔



















