معیشت مزید بہتر ہوگی،سیاست نہیں ریاست بچائی ، طلال چودھری

گوجرہ:(بیورورپورٹ) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے معیشت بہتر،سیاست کی بجائے ریاست بچائی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا جب تک اپنے فیصلے تول کر اور میرٹ پر نہیں کریں گے آپ کی تقدیر نہیں بدلے گی، پنجاب ترقیاتی کاموں میں سب سے آگے ہے،کوڑا کرکٹ لوگوں کے گھروں سے اٹھایا جاتا ، کراچی، پشاور، کوئٹہ سے کوئی نہیں اٹھاتا، پنجاب میں کوئی کچے پکے کا ڈاکو نہیں ،جرم کرنے والاانجام کو پہنچتا ہے، پنجاب کے ہر علاقے میں کارپٹ سڑکوں کا جال ہے باقی کسی صوبے میں نہیں۔

وزیر مملکت نے کہا پنجاب میں امن ، لوگ بے فکر گھروں میں رہتے اور سفر کرتے ہیں، پنجاب میں تھانے نہیں بکتے، سوشل میڈیا پر اپنی رائے لکھتے ہوئے موازنہ کر لیا کریں، پی ڈی ایم حکومت میں مہنگائی ضرور ہوئی،سیاست نہیں ریاست بچائی، 2،اڑھائی سال میں معاشی حالات بہت بہتر ہوئے، آئندہ مزید بہتر ہوں گے۔