وزیراعظم سے امیر قطر کارابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی میں ٹیلی فونک رابطہ،مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال ،دونوں ممالک کے تعلقات کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق شہبازشریف نے خطے میں مذاکرات ،ثالثی میں قطر کے فعال کردار کو سراہتے ہوئے کہاپاکستان علاقائی امن و استحکام کےلئے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا،دونوں رہنماوں نے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔



















