کویت،منشیات سمگلنگ کے جرم میں 2 بھارتی شہریوں کو سزائے موت

کویت:(مشرق نیوز)منشیات سمگلنگ کے جرم پرکویت میں 2 بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنا دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت کی فوجداری عدالت نے بھاری مقدار کی سمگلنگ کے جرم میں 2 بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنائی ،دونوں افراد کو کویت میں کیفان ،شوویخ کے علاقوں سے حراست میں لیا تھا،14 کلوہیروئن ،8 کلومیتھ ایمفیٹامین کے علاوہ 2 الیکٹرانک وزن تولنے والی مشینیں بھی برآمد کی گئیں۔