6ماہ میں IMFکو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے، وزیردفاع
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے بھارت کےخلاف جنگ میں جہاز ٹیسٹ ہوگئے ،معرکہ حق کے بعد جہازوں کے اتنے آرڈرمل رہے ہیں 6ماہ بعد آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہابھارت کےساتھ ایک اور جنگ کےلئے تیار ہیں،مئی کی جنگ میں پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا ،مودی کو پھینٹی پڑی، مودی کی ملک اور نہ بیرون ملک عزت رہی،جنگ کے دوران بھارت نے امریکہ کو اپروچ ، چین سے بھی رابطہ کیا اب بھی بھارت نے جارحیت کی تو ویسے ہی جواب دیا جائےگا، مئی 2025 کی جنگ کے بعد بھارت کا اعتماد تباہ ہوگیا۔
وزیر دفاع نے کہاپاکستانی فوج کا لوہا پوری دنیا مانتی ہے ، ہوسکتا ہے آگے پاکستان کو آئی ایم ایف کی ضرورت بھی نہ پڑے،امریکہ انسانیت کا دوست ہے تو نیتن یاہو کو اغوا کرے ، دعا کریں ترکیہ نیتن یاہو کو اغوا کرے اور سارا حساب برابرکرلے،افغان طالبان ، ٹی ٹی پی قابل اعتبار نہیں ،دونوںبھارت سے ملے ہوئے، خیبر پی حکومت کے لوگ ٹی ٹی پی کو بھتہ دیتے ہیں،وینزویلا میں حملے کا تو جواز ہی کوئی نہیں تھا،ایران پر امریکی حملے سے پاکستان کےلئے چیلنج پیدا ہوگا۔
قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہامیر ے خیال میں مذاکرات کی باتیں صرف اخباری بیانات تک محدود ہیں،سنجیدہ مذاکرات پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، محمود اچکزئی یا کسی بھی فرد پر کوئی اعتراض نہیں جسے اپوزیشن نامزد کرے گی مانیں گے، اپوزیشن محمود اچکزئی کو چنتی ہے تو نام دے،منظور کرنا سپیکر کی صوابدید ہے ،زیادہ تجاوز نہیں کرنا چاہیے،قومی اسمبلی فلور پر اپوزیشن و حکومت کے درمیان نظر آنے والی کشیدگی میٹنگز میں نہیں ہوتی۔



















