جی ایچ کیو حملہ کیس،غیرحاضرملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)جی ایچ کیو حملہ کیس میں 40 سے زائد غیرحاضر ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔

انسداددہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیوحملہ کیس پر سماعت کی،عدالت نے 40 سے زائد غیرحاضرملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے،وکلا صفائی نے درخواست کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کیس پر ہدایات لینے کی اجازت دی جائے،پراسیکیوٹر نے کہابانی پی ٹی آئی ضمانت پر ہیں ،انسداد دہشتگردی عدالت کی تحویل میں نہیں۔

وکلا صفائی نے کہا جب تک بانی تک رسائی نہیں ملتی،عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے،عدالت نے ویڈیو لنک ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی کاپی وکلا صفائی کو فراہم کر دی۔