اسلام آباد:( )پاکستان نے کہا ہے ون چائنا پالیسی پر بدستور کاربند اور تائیوان کو چین کا اٹوٹ اور ناقابلِ تقسیم حصہ تسلیم کرتے ہیں۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا پاکستان اور چین آہنی دوست اور ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان چین کے بنیادی مفادات سے متعلق تمام امور، بشمول تائیوان پر اپنی مستقل اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
تائیوان کو چین کا اٹوٹ اور ناقابل تقسیم حصہ تسلیم کرتے ہیں، پاکستان



















