پنشن ،تنخواہ ایک ساتھ لینے پر پابندی ختم،ڈبل بینیفٹ سکیم بحال
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پنشن و تنخواہ ایک ساتھ لینے پر پابندی ختم ،وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا پنشن کیسز میں 22 اپریل اور 19 جون کے آفس میمورنڈمز فوری ختم ، ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر پنشن و تنخواہ دونوں لینے کی اجازت بحال کردی ،ریٹائرڈ افسروں کو دوبارہ ملازمت پر مکمل مالی مراعات ملیں گی،ڈبل بینیفٹ سکیم بحال ہونے سے دوبارہ تعینات ریٹائرڈ ملازمین تنخواہ ،پنشن لیں گے۔



















