شٹ اپ! میرے منہ سے کچھ سنو گے، پلوشہ ،علیم خان میں تلخ کلامی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)شٹ اپ! میرے منہ سے کچھ سنو گے، قائمہ کمیٹی کے اجلاس میںپی پی رہنما پلوشہ خان اور وفاقی وزیر مواصلات علیم خان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

اجلاس میں پلوشہ خان نے علیم خان سے ہاوسنگ سوسائٹی کو فائدہ پہنچانے کا سوال کیا تو وفاقی وزیر نے کہا سارے جہاں کے بے ایمان کمیٹی میں جمع ہوگئے ،ہاوسنگ سوسائٹی کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگانے کوذاتی تذلیل سمجھتا ہوں،پلوشہ خان نے کہا آپ سوال کرنے پر سیخ پاہیں کیونکہ آپ شرمندہ ہیں۔

علیم خان نے جواب دیاذات پر بات کریں گے تو آپ کی ذات پر بھی بات ہوگی اس لیول پر نہیں جانا چاہتے جس لیول پر آپ آگئیں، دوران اجلاس کمیٹی چیئرمین بیچ بچاوکراتے رہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا وفاقی وزیر کے روئیے پر رولنگ دی جائے،سوال کرنا الزام لگانا نہیں ہوتا، ہاوسنگ سوسائٹی کو فائدہ پہنچانے والی سڑک کا پوچھنا میرا حق تھا، سڑک سے مخصوص سوسائٹی کو فائدہ ہو رہا ہے تو سوال پوچھا جائے گا،سوال بس اتنا تھا سڑک کسی سوسائٹی کو فائدہ پہنچانے کیلئے تو نہیں؟ شہباز کابینہ کے ممبران کا یہ رویہ ہے، معاملے کو پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے سامنے بھی رکھوں گی،آپ حد سے زیادہ گزر رہے ہیں۔

علیم خان نے کہا آپ کی ہمت کیسے ہوئی؟ مذاق بنایا ہوا ہے پہلے ا پنی کرتوتیں دیکھو،پلوشہ خان نے سیخ پاہوتے ہوئے کہاشٹ اپ! میرے منہ سے کچھ سنو گے،وزیر اعظم اس طرح کے وزرا کو کابینہ سے نکالیں،بعدازاںوفاقی وزیر عبد العلیم خان نے چیئرمین کمیٹی کے کہنے پر معذرت کر لی۔