پشاور جلسہ، کارکن لانے میں ناکامی پر پی ٹی آئی عہدیداروں کو شوکاز
پشاور:(بیورورپورٹ)پشاور جلسے میں کارکن لانے میں ناکامی پر پی ٹی آئی عہدیداروں کو شوکاز نوٹس،ضلعی تنظیم کے 25 اراکین سے وضاحت طلب، کئی عہدیداروں نے استعفے پیش کر دئیے ۔
نوٹس میں واضح کیا گیا تسلی بخش وضاحت نہ آنے کی صورت میں تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ضلعی تنظیم کی اعلیٰ قیادت کو پارٹی احکامات پر مل درآمد نہ کرنے پر سخت تنبیہ بھی کی گئی ۔



















