پٹرول 47 روپے لٹر مہنگا ہونے کا امکان، آئی ایم ایف کا حکومت سے بڑا مطالبہ
اسلا م آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان میں معیاری تیل صاف کرنے کیلئے ریفائنریز اپ گریڈیشن منصوبہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا، آئی ایم ایف نے درآمدی مشینری پر ٹیکس چھوٹ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، آئی ایم ایف کا 18 فیصد ٹیکس کا مطالبہ مانا گیا توپٹرول 47 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے،وزارت پٹرولیم کے مطابق آئی ایم ایف نے کاسٹ ریکوری کیلئے 18 فیصد پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرط عائد کر دی ، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر2 فیصد تک سیلز ٹیکس کے نفاذ کی بھی تجویز دی، آئی ایم ایف نے ابھی تک حکومت کی تجویز منظور نہیں کی، اگر آئی ایم ایف کا مطالبہ مانا گیا تو 18 فیصد ٹیکس سے پٹرول 47 روپے مہنگا ہوگا، ڈیزل پر سیل ٹیکس کے نفاذ سے قیمت 50 روپے لٹر بڑھانا پڑے گی،ذرائع کے مطابق حکومت نے ریفائنریز اپ گریڈیشن کیلئے مشینری پر ٹیکس چھوٹ کا مطالبہ کر رکھا ، اس وقت پاکستان میں کوئی بھی ریفائنری یورو 5 تیل صاف نہیں کر رہی ، مقامی ریفائنریز یورو 2 اور یورو 3کیٹگری کے پٹرول اور ڈیزل ریفائن کر سکتی ہیں ، ریفائنریز اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت ریفائنریز کو 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا ہے۔



















