سیاست میں اختلاف ہوسکتا دشمنی نہیں،بانی سمجھوتہ کریں تو باہرنکل سکتے ہیں،پی ٹی آئی
راولپنڈی،پشاور: (بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسڑ گوہر نے کہا ہے سیاست میں اختلاف ہوسکتا دشمنی نہیں،ملک مزید انتشار اور کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
داہگل ناکے پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کوشش کرنی چاہیے ٹینشن ختم ،ملک میں امن ہو،بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جوکرناچاہ رہے ہیں مگر بس میں نہیں،آپ ایک دوسرے کوخطرہ نہ سمجھیں،کچھ سیاسی لوگ آپس میں لڑ پڑیں ایسا نہیں ہونا چائیے،لفظ کشیدگی سیاست سے ختم ہونا چاہیے،جب بانی اور بشریٰ سے ملاقاتیں ہوں گی توحالات بہترہوجائیں گے،فیملی کی ملاقاتوں پرسیاست نہ کریں،فیملی کو ملاقات کی اجازت ملنی چاہیے،وکلاءکو بھی ملنے دیں،بانی سے جب ملاقاتیں ہورہی تھیں کسی اورطرف نکل چکے تھے،ملاقاتیں جاری رہتیں تو ابھی تک کچھ نہ کچھ ہوچکاہوتا۔
بیرسٹرگوہر نے مزید کہا بانی کی تحریر کے مطابق محمود اچکزئی، علامہ راجہ ناصر کے پاس بات کرنے کا اختیار ہے، ،ادارے اور پارلیمنٹ موجود ہیں، عوام رہنماوں کی طرف دیکھ رہی ہے،بڑی کوشش کی سسٹم میں رہ کر تبدیلی لائیں۔
مزید بر آں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا بانی پی ٹی آئی اگر اب بھی سمجھوتہ کریں تو جیل سے نکل سکتے ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگنے کا کہا جا رہا ہے جن سیاسی جماعتوں کےساتھ پہلے یہ کیا گیا کیا وہ آج ختم ہوگئیں؟، نواز شریف روڈ پر نکلا اور کہا ووٹ کو عزت دو، کیا ووٹ کو اس طرح عزت دی جاتی ہے؟ کچھ سینئر لوگوں کو نااہل کیا گیا، ن لیگ کو چیلنج ہے آزاد و منصفانہ الیکشن ہو، 10سیٹیں بھی جیتیں تو مان جائیں گے، ترامیم آپ نے کیں، پیکا ایکٹ لے کر آئیں یہ اشرافیہ کےلئے ہے، تاجر رل رہے ہیں، بے روزگاری بڑھ گئی ، یہ ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہو رہا ہے، کسی کو حکومت سے شکایت ہو تو وہ کہاں جائیں گے؟ عدلیہ اور ججز سے امید ہے وہ عوام کو انصاف دلائیں، سارا نظام انصاف پر ہے، چاہتے ہیں عدالتیں آزاد ہوں، ملک اور سوسائٹیز تب چلتی ہیں جب انصاف کا نظام ہو۔



















