واشنگٹن: (بیورورپورٹ)ای ایف ایف ،آر ایس ایف پروگرام کے تحت اہم کامیابی، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 1.29ارب ڈالر کی منظوری دےدی۔
واشنگٹن میں ہونےوالے آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس میں پاکستان کےلئے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر کی منظوری دی گئی،ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی ،ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبل قرض کی 2اقساط منظور ہوئیں، 1.3 ارب ڈالر فوری ملیں گے۔
پاکستان کیلئے ای ایف ایف موجودہ قرض کی تیسری،موسمیاتی تبدیلیوں کے پروگرام آر ایس ایف کے تحت پہلی قسط منظور ہوئی،قرض کی نئی قسط کے بعد پاکستان کو موصول ہونےوالی مجموعی رقم 3.3 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے قرض پروگرام پرعملدرآمد کو مضبوط قراردیدیا ،حکومت نے معاشی اصلاحات پرعمل درآمد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔
معیشت کیلئے اچھی خبر،آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض کی منظوری دےدی



















