ورچوئل ایسٹس کی ریگولیشن ترقی کی کنجی ہے،بلال بن ثاقب


دبئی:(مشرق نیوز)چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کہا ہے پاکستان دنیا کےلئے کرپٹو ریگولیشن کا ماڈل بن سکتا ہے۔

دبئی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلال بن ثاقب نے کہا پاکستان جیسے ابھرتے ہوئے ممالک کےلئے ورچوئل ایسٹس کی ریگولیشن معاشی ترقی کی بنیادی کنجی ہے،دبئی میں ہونےوالی بائننس بلاک چین ویک میں سی زیڈ، مائیکل سیلر اور یو اے ای کے وزیر برائے مصنوعی ذہانت عمر سلطان العلمہ بھی شریک تھے۔