کوئٹہ :(بیورورپورٹ)بیرون ملک موجود کالعدم تنظیموں کیخلاف گھیرا تنگ ،بلوچستان حکومت نے سخت اقدامات کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس دوران دہشت گرد نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے سخت اور غیرمعمولی اقدامات کی منظوری دی گئی،اجلاس میں بیرون ملک دہشت گرد قیادت کے مقامی سہولت کاروں سے رابطوں، کال ریکارڈنگز سمیت دیگر شواہد پیش کیے گئے ،کالعدم تنظیموں کے سربراہوں، کمانڈرز اور دہشتگردوں کےخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کالعدم بی ایل اے، بی ایل ایف، یو بی اے، بی آر جی اور لشکر بلوچستان کی قیادت کےخلاف درج مقدمات کی پراسیکیوشن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی، وفاقی وزارت داخلہ اور خارجہ کی مدد سے انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹسز کی کارروائی تیزکرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی ، دہشتگردی میں ملوث مقامی سہولت کاروں، کالعدم تنظیموں کی قیادت تک کےخلاف کارروائی ہوگی، کارروائی دہشت گردوں کیخلاف صوبائی ایکشن پلان کی گائیڈ لائن کے تحت کی جائے گی۔
بلوچستان حکومت نے بیرون ملک موجود کالعدم تنظیموں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا



















