احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ کے پی کواشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہو گیا۔

تھانہ نون کے انسپکٹر عبد القادر نے وزیراعلیٰ کے پی و دیگر کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیاسہیل آفریدی و دیگر کےخلاف 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ درج ہے، عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود ملزم پیش نہیں ہوئے۔

خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا منظور کرلی، مینا آفریدی ،ڈاکٹرامجد کو بھی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے کہا عدالت مطمئن ہے ملزم جان بوجھ کر گرفتاری سے بھاگ رہے ہیں۔