اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان نے کہاہے 27 ویں ترمیم پراقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کا بیان زمینی حقائق کا عکاس نہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاپارلیمان سے دو تہائی اکثریت سے منظور ہونےوالی 27ویں ترمیم پربے بنیاد و غلط اندیشوں پر گہری تشویش ہے،تمام جمہوریتوں کی طرح دیگر قانون سازی کےساتھ آئینی ترامیم عوام کے منتخب نمائندوں کا اختیار ہے،آئین میں درج مناسب طریقہ کار پر عمل کیا گیا، اقوام متحدہ کی بے جا تشویش ناقابل فہم ہے، پاکستان اپنے آئین کے مطابق انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں و قانون کی حکمرانی کےلئے پر عزم ہے، پاکستان ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے کام کو اہمیت دیتا ہے، افسوسناک ہے جاری کردہ بیان میں پاکستان کے خیالات و زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کی گئی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر پارلیمنٹ کے خود مختار فیصلوں کا احترام، سیاسی تعصب و غلط معلومات کی عکاسی کرنے والے تبصروں سے گریز کریں۔
آئینی ترامیم منتخب نمائندوں کا اختیار، یواین ہائی کمشنر احترام کریں،پاکستان



















