لاہور ( میاں ساجد ) پنجاب بھر میں مینوئل اسلحہ لائسنس منسوخ، مینوئل اسلحہ لائسنس کے حامل شہریوں اور اداروں کو کمپیوٹرائزیشن کیلئے کئی مواقع فراہم کرنے کے باوجود شہریوں نے اس پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ اسی بناءپر انفرادی جاتی اورسیکورٹی کمپنیوں کے مینوئل اسلحہ لائسنسوں کی ری ویلیڈیشن و کمپیوٹرائزیشن کا عمل معطل گیا جبکہ اسکے برعکس محکمہ داخلہ پنجاب نے عملی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انفرادی اور ر سیکورٹی کمپنیوں کے مینوئل اسلحہ لائنس نیا حکم جاری کرتے ہوئے تمام سابقہ احکامات کو فوری طور کالعدم قرار دیدیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹس جاری کرتے مینوئل لائنس رکھنے والوں کو 2016 میں مینوئل اسلحہ لائسنسز کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل مکمل کرنے کیلئے پابند کیا تھا اور کمپوٹرائزیشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2020 تک مقرر کرتے ہوئے 2020 تک کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے کے وجہ سے منسوخ کر دئیے۔ اسی عمل کو دوبارہ سے آغاز کے بعد رواں سال 18 مارچ 2025 تک پھر دوبارہ نئے سرے سے شہریوں کو موقع فراہم کیاگیا کہ وہ پرانے مینوئل اسلحہ لائنس کو کمپیوٹرائزڈ کروایا جائے۔ اس ضمن میں متعلقہ کمشنرز کو اختیارات بھی دئیے گئے کہ درخواست گزار کی مکمل جانچ پڑتال بعد انہیں سرٹیفکیٹ جاری ہوئے۔ یہ عمل نادرا کے ذریعہ پرانے اور کاپی والے اسلحہ لائنس اپ ڈیٹ گیا۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اس مہم کی شروعات کو ناجائز اسلحہ کے خلاف اقدامات بروئے کار لائے گئے اور حالیہ حکم مطابق تمام پرانے مینوئل اسلحہ کو منسوخ کرکے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جار ی کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے نام مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں مینوئل اسلحہ لائسنس کے شہریو ں کو خصوصی ہدایات ہے کہ اپنے مینوئل اسلحہ لائسنس فوری طور پر نادرا کے نظام سے کمپیوٹرائزڈ لائسنس میں تبدیل کروا لیں، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔محکمہ داخلہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد غیر قانونی اسلحہ کے استعمال کی روک تھام اور ریکارڈ کی درستگی کو یقینی بنانا ہے۔ عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کرتے ہوئے جلد از جلد لائسنس کی تجدید و کمپیوٹرائزیشن مکمل کروائیں۔
مینوئل اسلحہ لائسنس منسوخ، کمپیوٹرائزیشن کے سلسلے میں شہریوں کا غیرذمہ دارانہ رویہ



















