اسلام آباد: (بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے 27ویں ترمیم کی منظوری جبری وجعلی،کسی صورت قبول نہیں،دستور میں بہتری آئےگی نہ عوامی مفاد کا تقاضا پورا ہوگا، حکومت مکمل طور پر عدلیہ کو اپنے پنجے میں رکھنا چاہتی ہے،ترمیم لانے والی قوتوں کی عزت نہیں بڑھی۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا مساوات کے نعرے لگانا اور برعکس قانون پاس کرنا جمہوری معاشرے کے شایان شان نہیں،جے یو آئی نے 27ویں ترمیم کو مسترد کردیا،سب کچھ پارلیمنٹ ،جمہوریت کے منافی ہوا،ترمیم لاکر ایسی پیچیدگیاں پیدا کی گئیں خود عدالت کو بھی سمجھ نہیں آرہا، پیپلزپارٹی کس طرح بھٹو شہید کے نظرئیے کےخلاف گئی؟،پی پی نے جمہوریت کی نفی میں کردار ادا کرتے ہوئے غیرجمہوری عمل میں حکومت کا ساتھ دیا،بعض اہل منصب کو تاحیات استثنیٰ دیا گیا۔
امیر جے یوآئی نے کہا مسلح افواج کے سربراہ ترمیم کے تحت ملنے والی مراعات سے خود انکار کردیں، آئینی عدالت کے معاملے میں چیف جسٹس کون کہلائے گا ابھی ابہام باقی ہے،وفاقی شرعی عدالت کے فیصلوں کا مستقبل کیا ہوگا؟ سوچا ہی نہیں گیا،فیڈرل شریعت کورٹ اور سپریم کورٹ اپیلٹ بنچ کو فعال بنایا جائے۔
فضل الرحمن نے کہا ن لیگ کے اندرابھی بھی غلامی کے جراثیم زندہ ہیں،اتحاد مدراس ،تمام مکاتب فکر سے رابطے کررہے ہیں، ملک بھر میں سیمینارز منعقد کیے جائیں گے، احتجاجی سلسلہ شروع کیا جائےگا، برصغیر میں 300 سال تک غلامی کےخلاف قربانیاں دیں اس طرح کی قانون سازیوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔
دریںاجلاس میں جے یو آئی کی مرکزی شوریٰ کے رکن و سابق گورنر بلوچستان سیدمطیع اللہ آغا نے خصوصی شرکت کی،بلوچستان کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، سیاسی تبدیلی، عوامی مسائل ،وفاق، صوبے تعلقات پر شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی۔
سید مطیع اللہ آغا نے بلوچستان کے زمینی حقائق، عوامی توقعات، حکومتی رویوں و مستقبل کی سیاسی ضروریات پر نہایت جامع انداز میں روشنی ڈالی،شرکا اجلاس نے بریفنگ کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے اتفاق کیا بلوچستان میں درپیش چیلنجز کے حل کےلئے سنجیدہ، مربوط و موثر حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















