طالبان کا الزام مسترد،پاکستان ہمیشہ اعلانیہ حملہ کرتا ہے، ترجمان پاک فوج


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے افغان طالبان کا بیان مسترد،پاکستان ہمیشہ اعلانیہ حملہ کرتا،کبھی شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا،فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی و عدالتی عمل ، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،عوام ،فوج متحد ہیں، دہشتگردی کےخلاف مربوط جنگ کےلئے گھر کو ٹھیک کرنا ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا پاکستان نے افغانستان پر حملہ نہیں کیا،پالیسی افغان عوام نہیںدہشتگردی کےخلاف ہے ،کھلم کھلا اعلان کرنے کے بعد حملہ کرتے ہیں،کبھی شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا،ریاست کے طور پر ہی ردعمل دیتے ہیں، خون ،تجارت ایک ساتھ نہیں چل سکتے، نہیں ہوسکتا، حملے ہوں اور تجارت بھی کریں،طالبان رجیم دہشتگردوں کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کرے، دہشتگردوں کےخلاف قابل تصدیق کارروائی کے بغیر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا دہشتگردی کےخلاف قائم کمیٹیوں میںفوج کے نمائندے بھی شامل ہیں،بلوچستان حکومت نیشنل ایکشن پلان کے تحت پوری طرح عملدرآمد کررہی ہے،جنرل (ر) فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی وعدالتی عمل ہے، معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، جیسے ہی کوئی فیصلہ آئے گا آپ کو بتائیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہافوج ،ایف سی بارڈر مینجمنٹ کررہی ہے، دوحہ ،استنبول مذاکرات میں سب کو کچھ سمجھایا وہ لوگ کبھی کہتے ہیں 6 ہزار ٹی ٹی پی کے دہشتگرد پاکستان میں داخل کردیں گے،افغان حکومت میں شامل اعلیٰ عہدیدار خود بیان دے رہے ہیں حملہ کریں گے، امریکی اسلحہ میانوالی حملے میں بھی نکلا ،میزائل ،اسلحہ پوری دنیا کےلئے خطرہ ہے،دہشتگرد امریکی ہتھیار ،بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرتے ہیں، اسلحہ ان لوگو ں کا روزگار بنا،کالعدم ٹی ٹی پی ،ٹی ٹی اے کے درمیان کوئی فرق نہیں سمجھتے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا اسلحہ افغان طالبان کے ہاتھ میں ہے، امریکی ہم منصوبوں کو بھی دکھایا ،دہشتگردی کےخلاف جنگ فوج اور عوام نے جیتنی ہے، افغان حکام سے کہا ہے آپ کب تک خود کو عبوری حکومت کہیں گے،مذاکرات میں کہا تھا افغانستان کی سرزمین حملوں کےلئے استعمال نہیں ہوگی لیکن حقائق بالکل مختلف ہیں، رواں جنوری سے اب تک 67ہزارآپریشنز میں210دہشتگرد مارے گئے ،بارڈر پر سختی کردی، بے شک پرمٹ بھی ہوں سمگلنگ روکی گئی ، فوج ،بلوچستان حکومت نے ایران سے ڈیزل کی سمگلنگ 20.2ارب سے کم کردی ، بارڈر پر سمگلنگ روکنا صوبائی حکومت کا کام ہے،دہشتگردی کے بہت سے واقعات میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں استعمال ہوئیں ،نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پرفوری پابندی عائد کی جائے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا پاک افغان سرحد پر سمگلنگ و سیاسی جرائم کا گٹھ جوڑ توڑنا ضروری ہے کیونکہ سرحد پار سے دہشتگردی کی معاونت سب سے بڑا مسئلہ ہے،بیرون ممالک سے سوشل میڈیا پر اکاونٹس ریاست کےخلاف بیانیہ بنارہے ہیں،کون سا مہمان کسی کے گھر کلاشنکوف لےکر جاتا، کون سا مہمان دہشتگردی پھیلاتا ہے میزبان کے گھر ؟ افغانستان کے ترجمان وزرات خارجہ کا ایکس اکاونٹ بھارت سے آپریٹ ہوتا ہے اوربڑا چشم کشا انکشاف کیا ہو گا،پاکستان نے خطے میں اپنا کردار پر امن ملک کے طور پر بخوبی نبھایا مگر بد معاشی کا جواب دینا جانتے ہیں، دہشتگردوں کا آخری دم تک پیچھا کیا جائےگا،فوج کا ہر افسر سالانہ بنیادوں پر اپنے اثاثے ظاہر کرتا ہے۔