اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہادھاندلی کا الزام تب لگاتے جب یہ میدان میں ہوتے، کسی عمل میں شریک نہ ہو اور پھر دھاندلی کا الزام لگانا غلط بات ہے، سیاست میں سب سے بڑی غلطی بائیکاٹ کی ہوتی ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کےلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے، معرکہ حق میں ڈیجیٹل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا، ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے دشمن کو دشمن کی زبان میں جواب دینا ضروری ہے، پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہے، ہر موقع پر بھرپور ساتھ دیا، جماعت اسلامی نے ہمیشہ پر امن احتجاج کیے، جماعت اسلامی نے اتنا بڑا جلسہ کیا ایک پتا بھی نہیں ٹوٹا، سوشل میڈیا پر قومی سلامتی اداروں کےخلاف مذموم مہم چلائی جاتی ہے، سیاست میں بات چیت اور مکالمے سے ہی معاملات آگے بڑھتے ہیں،وفاقی وزیر نے کہا مثبت رویے سے مسائل کا حل ممکن ہے، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز مل کر آگے بڑھیں، ڈیجیٹل میڈیا کا فیک نیوز کی روک تھام میں اہم کردار ہونا چاہیے۔
دھاندلی کا الزام تب لگاتے جب میدان میں ہوتے:عطا تارڑ



















