اسلام آباد (بیورو رپورٹ) الیکشن کمیشن پاکستان نے حویلیاں جلسے میں دیے گئے متنازع بیان کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور ضمنی انتخاب کی امیدوار شہرناز عمر ایوب کو طلب کرلیا ،الیکشن کمیشن نے کہا صوبے کے چیف ایگزیکٹو کے غیرذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے این اے 18 میں ضمنی انتخاب کا انعقاد مشکل ، ضلعی انتظامیہ، پولیس اورالیکشن ڈیوٹی پر مامور عملے اور ووٹر کی جان کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، آر او اور انتخابی عملے، ووٹر اور پبلک کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، پریزائیڈنگ آفیسر کی پولنگ سٹیشن کی طرف اور الیکشن کے بعد آر او آفس کی جانب سے روانگی کے وقت سکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں، پریزائیڈنگ آفیسر اور الیکشن مواد کو نقل حرکت کے دوران تحفظ دیا جائے، کسی فرد، پبلک آفس ہولڈر نے الیکشن کے پر امن انعقاد میں مداخلت کی کوشش کی سخت قانونی کارروائی کی جائے،ترجمان نے کہا الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا چیف سیکرٹری، آئی جی سے ملاقات کرکے ضروری سکیورٹی اقدامات یقینی بنائیں، دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ہری پور میں ضمنی انتخاب کےلئے 23 نومبر کو فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کےلئے سیکرٹری دفاع کو خط لکھ دیا،الیکشن کمیشن نے این اے 18 میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سیکرٹری داخلہ کو بھی خط لکھ دیا،الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعلیٰ کی تقریر سے انتخابی افسران کو دھمکیاں اور خوف کا ماحول پیدا ہوا، وزیراعلیٰ کی جارحانہ زبان سرکاری افسران کے کام میں رکاوٹ بن سکتی ہے،خط کے متن میں لکھا گیا افواج پاکستان،سول آرمڈ فورسز ضمنی انتخاب میں عوام، ووٹرز اور الیکشن سٹاف کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے، صظ نومبر کو پولنگ سٹیشنوں پر مکمل امن و امان یقینی بنایا جائے۔
الیکشن کمیشن کا سہیل آفریدی کے دھمکی آمیز بیان کا نوٹس، آج طلب، ہری پور ضمنی انتخاب کیلئے فوج بلا لی



















