آصفہ بھٹو زرداری کا دورہ ابوظہبی آرٹ ، مختلف فن پارے دیکھے

ابوظہبی :(مشرق نیوز) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے ابوظہبی آرٹ 2025 کا دورہ کیا ،محکمہ ثقافت و سیاحت کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی،عالمی سطح کی نمائشوں ،گیلریوں کا معائنہ کیا اور فنکاروں، کیوریٹرز ،نمائش کنندگان سے تبادلہ خیال کیا۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا فنون لطیفہ کا تبادلہ معاشروں کے درمیان مفاہمت بڑھانے ،ثقافتی روابط کو مضبوط کرنے میں مدد دیتا ہے، ابو ظہبی آرٹ سال بھر جاری بصری فنون کا موقع فراہم کرتا ،نمائش میں بین الاقوامی ، مقامی آرٹسٹوں کے فن پارے پیش کئے جاتے ہیں۔