مسجد اقصیٰ و دیگر مقدس مقامات کا تحفظ یقینی بنایا جائے،پاکستان


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مسجد اقصیٰ میں قابض اسرائیلی افواج ،انتہا پسند یہودی آبادکاروں کی مسلسل خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے تشدد و حملوں کو روکا ،اقوام متحدہ قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہااسرائیلی فورسز ،آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے صحن میں بار بار دھاوے، نمازیوں کو ہراساں کرنے اور فلسطینی عوام کےخلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال بین الاقوامی قوانین و متعلقہ اقوام متحدہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے،مقدس مقامات کی حرمت ،تاریخی حیثیت کا ہر حال میں احترام کیا جانا ضروری ، بین الاقوامی قانون مکمل ضمانت دیتا ہے۔

پاکستان نے عالمی برادری سے فوری طور پر موثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا مسجد اقصیٰ و دیگر مقدس مقامات کا تحفظ یقینی ، آبادکاروں کے تشدد،حملوں کو روکا،اقوام متحدہ قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے۔