مظفر آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا ہے سیاسی موت کے پروانے پر خوشدلی سے دستخط کیے اگر آپ کو بھیجنے والوں کی آنکھوں میں نمی ہو تو قیمتی اثاثہ ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق نے کہاوزیراعظم کے 90 فیصد اختیارات کابینہ کو دئیے ، 5 سے 500 تک خرچ کی فائل بھی کابینہ میں جاتی تھی،مہاجرین نشستیں بحال ہیں تو میرے خلاف ووٹ دیا گیا ناں،ن لیگ نے فیصل ممتاز راٹھور کو اعتماد کے ووٹ سے نواز کر منتخب کرایا، کل کو کہیں اپوزیشن میں ہیں تو نظام کی بقیہ ساخت بھی صفر ہو جائےگی۔
سیاسی موت کے پروانے پر خوشدلی سے دستخط کیے،انوار الحق



















